Business
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومتِ پاکستان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خلیج میں دوبارہ بڑھتی کشیدگی کے اثرات کے باعث پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 63 پیسے اضافے کے بعد 335 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 56 پیسے بڑھا کر 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔