Business
وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس استعداد کا تخمینہ لگانے کے لیے جامع اور سائنٹیفک طریقہ کار تیار کر کے پیش کیا جائے تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدی اور مقامی صنعتوں کو ٹیکس کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی میں موجود ہوں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل موقع پر سن کر ان کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔