Entertainment

غنا علی رضا نے عمر بتا دی،سوشل میڈیا پر نئی بحث

غنا علی رضا نے عمر بتا دی،سوشل میڈیا پر نئی بحث
۱۰ گھنٹے پہلے

پاکستانی اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انسٹاگرام ریل میں بتایا کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی عمر پر یقین کرنے سے قاصر نظر آئی۔

 

غنا علی رضا پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ڈراموں میں منفی کرداروں کی مؤثر اداکاری کے باعث خاص شہرت رکھتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سنگدل سے نمایاں شہرت حاصل کی اور بعد ازاں متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

اداکاری کے ساتھ ساتھ غنا علی رضا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنی ازدواجی زندگی اور بطور والدہ روزمرہ معمولات پر مبنی ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ریل میں انہوں نے لکھا کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟ میں 31 سال کی ہوں، دو بچوں کی ماں ہوں، میرے مشاغل میں خاموشی، کافی، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں عجیب و غریب حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر خوش ہونا شامل ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں