گھر اور گاڑی دو،سنبل ملک اور میاں نوید کی مبینہ آڈیو کال وائرل
سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کے درمیان ہونے والی ایک مبینہ آڈیو کال تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں خاتون مبینہ طور پر گھر اور گاڑی کا مطالبہ کرتی سنائی دیتی ہیں۔
آڈیو میں سنبل ملک مبینہ طور پر کہتی ہیں، "جانو ایک گھر مانگا ہے، ایک گاڑی مانگی ہے"، جس پر دوسری جانب سے میاں نوید مبینہ طور پر جواب دیتے ہیں کہ "وہ بعد کی باتیں ہیں، اگر تم نے مجھے نہیں بلانا تو صاف بتا دو کہ میاں صاحب آپ نہ آئیں۔
مبینہ آڈیو میں خاتون مزید کہتی ہیں، "میاں صاحب آئیں، موسٹ ویلکم، لیکن ایک گاڑی ہی تو مانگی ہے، کچھ نہیں ہوتا، آپ ایک گاڑی گفٹ کر دیں گے تو اللہ آپ کو اور دے گا۔
ہم جیسے غریبوں اور مظلوموں کی دعائیں لینی چاہئیں، آپ کو پتا ہے سنبل ملک بہت بڑی مزدور ہے۔" اس پر میاں نوید مبینہ طور پر دوبارہ پوچھتے ہیں، "سنبل، مجھے بلانا ہے یا نہیں؟" جس کے جواب میں خاتون کہتی ہیں، "بلانا ہے لیکن جو مانگا ہے وہ چاہیے، وہ ملے گا؟
آڈیو کے مطابق میاں نوید مبینہ طور پر کہتے ہیں، "وہ بعد کی باتیں ہیں، نوید مل گیا تو ہر چیز مل جائے گی لیکن تم نے پہلے ہی ڈیمانڈز اتنی زیادہ کر دی ہیں کہ میرے دل سے اترتی جا رہی ہو، ان چیزوں سے گھر بھرا پڑا ہے۔
گفتگو کے دوران خاتون مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کا بھی ذکر کرتی ہیں اور کہتی ہیں، "جب سے میں نے ثاقب چدھڑ کی ویڈیو دیکھی ہے نا"، جس پر مبینہ طور پر میاں نوید سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ آڈیو کی صداقت یا اس میں موجود گفتگو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔