Breaking News

جو نظام عدل 40 سال انصاف نہ دے وہ ظلم ہے،مفتی منیب

جو نظام عدل 40 سال انصاف نہ دے وہ ظلم ہے،مفتی منیب
۲ گھنٹے پہلے

معروف مذہبی سکالر مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جو نظامِ عدل 40 سال تک انصاف نہ دے، وہ نظامِ عدل نہیں بلکہ نظامِ ظلم ہے۔

 

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ صاحبانِ اقتدار نے عالمی مسائل حل کر لیے ہیں، اب اپنے ملک کے مسائل بھی حل کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آئی پی پیز (آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں) کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ صوبوں کے حصے اور سود کی ادائیگی کے بعد حکومت کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچتا، جس سے مالی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔

 

اس موقع پر مولانا بشیر فاروقی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سودی نظام کے خاتمے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ روایتی بینکوں کے ایک لاکھ ملازمین کو اسلامی بینکاری کی تربیت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ ملک میں سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ میں مدد مل سکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں