World
بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار
بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے 44 سالہ ونگ کمانڈر کو 30 مئی کو گرفتار کیا تھا، جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرنے والی ایک خاتون کو حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونگ کمانڈر نے مبینہ طور پر خاتون کے موبائل فون میں ڈیٹا چوری کرنے والا سافٹ ویئر نصب کیا اور اس کے ذریعے حساس معلومات شیئر کیں۔
44 سالہ ونگ کمانڈر اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں ہے، تاہم بھارتی حکام نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔