World

ہنٹر بائیڈن کا انکشاف، جو بائیڈن کا کینسر ہڈیوں تک پھیل چکا ہے

ہنٹر بائیڈن کا انکشاف، جو بائیڈن کا کینسر ہڈیوں تک پھیل چکا ہے
۱۵ گھنٹے پہلے

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کا پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے۔

 

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے بتایا کہ بیماری انتہائی تکلیف دہ اور کئی حوالوں سے کمزور کردینے والی ہے۔ 

 

والد کی صحت پر گفتگو کرتے ہوئے وہ جذباتی بھی ہوگئے۔

 

ہنٹر بائیڈن کا کہنا تھا کہ والد کو اس حالت میں دیکھنا انتہائی مشکل اور افسوسناک ہے، تاہم وہ اب بھی متحرک ہیں اور امریکا کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

جو بائیڈن کو مئی 2025ء میں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی تھی، جو اس وقت تک ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔

 

 بعد ازاں انہوں نے شعاعی اور ہارمون تھراپی کروائی۔

 

جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ اپنے علاج کو ’بہت اچھا‘ قرار دیا تھا، جبکہ ان کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کے تازہ انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں