Breaking News
وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کی صحت یابی کی دعا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے طبی عمل سے گزرنے پر ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انور ابراہیم کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور انہیں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی توفیق دے۔