مجتبیٰ خامنہ ای اورایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات مسعود پزشکیان کی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر ہوئی۔
حال ہی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ شب مختلف بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے اقتصادی اور فوجی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات میں عوام کی معاشی ضروریات، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ جنگی صورتِ حال، مستقبل کے امکانات، فوجی پیش رفت اور وسائل کے حصول سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ایرانی ریال، غیر ملکی زرِمبادلہ اور توانائی کے اخراجات کے انتظام کے طریقۂ کار کے علاوہ غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی روابط کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔