Breaking News
پنجاب میں کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی،10 لاکھ تک جرمانہ
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز میں ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازمی ہوگا۔ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری نہ کرنے والوں کو 4 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے کاروباروں کو ایک ماہ تک سیل بھی کیا جائے گا۔