Breaking News
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے نتائج اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔