Entertainment

امیتابھ کا پریتی سے سالگرہ مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ شکوہ

امیتابھ کا پریتی سے سالگرہ مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ شکوہ
۱ منٹ پہلے

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے معروف اداکارہ پریتی زنٹا سے ہر سال سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ انداز میں شکوہ کردیا۔

 

پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بطور مہمان شرکت کرنے جارہی ہیں، جہاں ان کی ملاقات شو کے میزبان امیتابھ بچن سے ہوگی۔ شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ انہیں ان سے ایک بڑا شکوہ ہے۔ لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ وہ ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں، لیکن اداکارہ نے آج تک ایک مرتبہ بھی ان کی مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔

 

امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوشگوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کرچکے ہیں۔ حالیہ پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ پریتی زنٹا اس مرتبہ امیتابھ بچن کے شکوے کا کیا جواب دیں گی۔

 

اگرچہ بعض مداحوں نے دونوں کے درمیان کسی اختلاف کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی ہیں، تاہم ان کی گفتگو بظاہر طویل عرصے سے قائم دوستانہ تعلق اور خوش گوار مذاق کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں