Entertainment

شرپسند لوگ بات کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں: بشریٰ انصاری

شرپسند لوگ بات کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں: بشریٰ انصاری
۱ منٹ پہلے

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے قریبی دوستوں کے بچوں کی طلاق سے متعلق بیان کو اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف سے جوڑنے والے سوشل میڈیا پیجز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ وی لاگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے دوستوں کا ایک واقعہ بیان کیا تھا، جس میں ان کے اکلوتے بیٹے کی اہلیہ الگ گھر میں رہنا چاہتی تھی، جبکہ بیٹا اپنے والدین کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں تھا، جس کے باعث جوڑے میں علیحدگی ہوگئی۔

 

اداکارہ نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پیجز نے اس واقعے کو توڑ مروڑ کر سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے جوڑ دیا اور یہاں تک کہ دونوں کی تصاویر بھی پوسٹ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا وہ ذکر کر رہی تھیں وہ اداکار نہیں بلکہ بینکرز تھے اور ان کے بہت سے دوستوں کا صرف ایک بیٹا ہے۔

 

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بعض لوگ منفی اور شرپسندانہ رویے کے باعث پوری بات کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سائرہ یوسف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ ایک باوقار لڑکی ہے، وہ اب بھی بہروز سبزواری کے گھر آتی ہیں، خاندان کے لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور وہ شہروز کی بیٹی زہرا سے بھی بہت محبت کرتی ہیں۔

 

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اتنے قریبی لوگوں سائرہ اور شہروز کا نام ایسی بات میں کیوں لیں گی اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اس طرح کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کرنے والے شرپسند لوگوں کا کیا بنے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں