World

روس میں 4 سال سے قید سابق امریکی فوجی رہا

روس میں 4 سال سے قید سابق امریکی فوجی رہا
۱ منٹ پہلے

روس میں چار سال سے قید سابق امریکی فوجی رابرٹ گلمین رہائی کے بعد امریکا پہنچ گئے۔ رابرٹ گلمین کو انسانی بنیادوں پر روسی حراست سے رہا کیا گیا اور 11 اگست 2026 کو وہ امریکا واپس پہنچے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رابرٹ گلمین کی سزا معاف کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جبکہ ان کی خراب ہوتی صحت کے باعث انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے گفتگو کے بعد انسانی بنیادوں پر رابرٹ گلمین کی رہائی ممکن ہوئی۔ ٹرمپ کے مطابق روس نے اس کے بدلے کسی روسی قیدی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا اور یہ رہائی کسی قیدیوں کے تبادلے کا حصہ نہیں تھی۔

 

رابرٹ گلمین کو 2022ء میں روسی پولیس افسر پر مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں قید کی سزا سنائی گئی۔ دورانِ قید ان کی صحت تیزی سے خراب ہوئی اور انہیں طبی نگہداشت کی ضرورت پیش آئی۔

 

رپورٹس کے مطابق گلمین کی رہائی کے بعد انہیں امریکا لایا گیا، جہاں ان کا مزید طبی اور نفسیاتی علاج جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں