World

افغانستان ،اقوام متحدہ امدادی مشن کے 2 اہلکارگرفتار

افغانستان ،اقوام متحدہ امدادی مشن کے 2 اہلکارگرفتار
۱ منٹ پہلے

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے یو این کے امدادی مشن کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

اقوامِ متحدہ کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف عائد الزامات سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

 

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زیرِ حراست اہلکاروں کی خصوصی حیثیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان اقوامِ متحدہ اور اس کے اہلکاروں کو حاصل مراعات اور استثنیٰ کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں