World

بن غازی میں بم دھماکا، لیبیا کے ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق

بن غازی میں بم دھماکا، لیبیا کے ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق
۱ منٹ پہلے

مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں بم دھماکے میں لیبین نیشنل آرمی کے ملٹری انٹیلی جنس چیف فوزی المنصوری جاں بحق ہوگئے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز بن غازی کے علاقے ہواری میں فوزی المنصوری کے گھر کے باہر ان کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

 

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے تاحال حملے کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں بتائی اور نہ ہی استعمال کیے گئے دھماکا خیز آلے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں