Entertainment

والدین بیٹیوں کی شادی مالی طور پر کمزورمردوں سے نہ کریں،نمرہ خان

والدین بیٹیوں کی شادی مالی طور پر کمزورمردوں سے نہ کریں،نمرہ خان
۱ منٹ پہلے

اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 

اداکارہ آج کل تکلیف دہ اور اذیت سے بھرپور رویوں کے حامل مردوں کے خلاف پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔ وہ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے کے بجائے تنہا اور خودمختار زندگی گزارنا بہتر ہے۔

 

انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے مختلف باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

 

نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام دوبارہ شیئر کیا، جس میں بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔

 

اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔

 

واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے فی الحال علیحدگی سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں