Breaking News

امریکا اورایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پراتفاق

امریکا اورایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پراتفاق
۱ منٹ پہلے

پاکستانی حکومتی ذرائع نے بدھ کو ترک نیوز ایجنسی  کو بتایا ہے کہ امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے، جبکہ موجودہ معاہدہ 17 اگست کو ختم ہونے والا ہے۔

 

مذاکراتی عمل سے باخبر ایک ذریعے نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے ثالثوں کو اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔

 

ذریعے کے مطابق تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

 

امریکا اور ایران نے اپریل میں پاکستان کی ثالثی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور بعد ازاں 17 جون کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت حتمی معاہدے کی جانب مذاکرات کا آغاز ہوا۔

 

تاہم بعد میں سکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری نقل و حرکت کے معاملے پر اختلافات کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارت کے لیے دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں