Sports

عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی

عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی
۱ منٹ پہلے

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب 9 اگست کو برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

 

عقبہ کی والدہ، معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں خاندانوں کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

 

شادی کی تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے بغیر آستینوں والے گاؤن میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے شوہر رسمی سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں دونوں کے ٹیٹو بھی نمایاں ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں