World
حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کاایکس اکاؤنٹ بلاک
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے یمن کے حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔
یحییٰ سریع کے ایکس اکاؤنٹ کے 1 لاکھ 21 ہزار 500 سے زائد فالوورز تھے۔
اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکیں۔
اکاؤنٹ پر ’Account Suspended‘ کا نوٹس درج ہے، جس کے ساتھ ایکس کی جانب سے پیغام بھی موجود ہے کہ پلیٹ فارم اپنے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس معطل کرتا ہے۔
یحییٰ سریع کا ایکس اکاؤنٹ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملوں، سعودی عرب اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف کارروائیوں کے اعلانات کے لیے اہم ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔