World

روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پیوٹن

روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پیوٹن
۱ گھنٹے پہلے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی اور امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں