Entertainment
سنی دیول نے کرتارپور میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا تجربہ بتادیا
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کرتارپور راہداری کے دورے کے دوران پاکستانیوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور ملنے والی محبت کا تذکرہ کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سنی دیول نے بتایا کہ وہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ایک وفد کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔
اداکار کے مطابق پاکستان میں انہیں بہت محبت ملی اور کئی پاکستانی فوجیوں نے بھی ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
سنی دیول نے کہا کہ اپنے ملک سے محبت کرنا فطری بات ہے، لیکن عام حالات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیے حقیقی محبت اور اپنائیت رکھتے ہیں۔