Business

امریکا کے سٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر

امریکا کے سٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر
۵ گھنٹے پہلے

امریکا کے سٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

 

امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق امریکی ذخائر سے گزشتہ ہفتے مزید 53 لاکھ بیرل تیل جاری کیا گیا۔

 

امریکا کے پاس صرف 29 کروڑ 34 لاکھ بیرل خام تیل باقی رہ گیا، جو 1982ء سے اب تک کا کم ترین ذخیرہ ہے۔ حالیہ اعداد و شمار بھی ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو چار دہائیوں سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

 

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے لیے مارچ میں امریکا اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے دیگر رکن ممالک نے تیل کے ذخائر استعمال کرنے پر رضامندی دی تھی۔

 

اس رضامندی کے تحت امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل جاری کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں