اکتوبر میں پاکستان،سری لنکا،انگلینڈ کی ون ڈے سیریزکاامکان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اکتوبر میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے، جس میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ سیریز دو مرحلوں میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے کے میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جہاں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو مقابلے ہوں گے۔
دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا، جہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز شیڈول کیے گئے ہیں، جبکہ فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تاہم شیڈول کو متعلقہ کرکٹ بورڈز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، اس لیے سیریز کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سری لنکا کی ٹیم دورۂ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مقامات اور تاریخوں پر بھی مشاورت جاری ہے۔