Sports
پنجاب کے تمام سکولوں میں ہاکی کا سامان ،کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ
صوبہ پنجاب کے تمام سکولوں میں ہاکی کا سامان اور کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے پنجاب کے تمام ڈویژنز میں مرحلہ وار ہاکی کا سامان اور کٹس تقسیم کی جائیں گی۔
سپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں ہاکی کا سامان 21 اگست کو تقسیم کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہاکی کے سامان کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے۔