World

وسطی افریقی جمہوریہ، سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سےزیادہ افراد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ، سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سےزیادہ افراد ہلاک
۴ گھنٹے پہلے

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی ایک کان کے حادثے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔

 

مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے نامی گاؤں میں پیش آیا، جہاں سونے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 100 سے زیادہ کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

 

کان بیٹھنے کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ کان بیٹھنے کی وجوہات اور اسے چلانے والے افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

پڑوسی ملک کیمرون کی جانب سے بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں