World
ایران کا اماراتی ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
ایران نے متحدہ عرب امارات کے ایک ٹینکر کو آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ سے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینکر کو ایرانی بندرگاہ بندر عباس کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ اماراتی ٹینکر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی کی جانب جا رہا تھا، تاہم اسے آبنائے ہرمز میں روک کر ایران کی طرف موڑ دیا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی، کاروباری اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔