Pakistan
کال سینٹرز گرفتاریاں،671 غیر ملکی فارن بلیک لسٹ میں شامل
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی کال سینٹرز سے گرفتار کیے جانے والے 671 غیر ملکی باشندوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام 671 غیر ملکی باشندے اب دوبارہ پاکستان نہیں آ سکیں گے، جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے مقامی روابط کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ذریعے ان غیر ملکیوں کے ممالک کو بھی ان کے جرائم سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں یہ لوگ فراڈ اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ملزمان آن لائن لائیو فحش مواد کی عالمی سطح پر فروخت میں بھی ملوث نکلے۔