Pakistan

گوجرانوالہ کے نوجوان کی آسٹریلوی نژاد خواجہ سرا سے جعلی شادی ،کروڑوں ہتھیالئے

گوجرانوالہ کے نوجوان کی آسٹریلوی نژاد خواجہ سرا سے جعلی شادی ،کروڑوں ہتھیالئے
۴ گھنٹے پہلے

 گوجرانوالہ کے ایک نوجوان کی طرف سے آسٹریلوی نژاد خواجہ سرا سے  جعلی شادی کرکے اس سے کروڑوں روپے ہتھیانے اور آسٹریلیا کے ویزے حاصل کرنے کے لیے اسے زبردستی قید کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

 

ٹک ٹاک پر رابطہ۔

 

 

گوجرانوالہ کے عثمان نامی نوجوان نے ٹک ٹاک پر آسٹریلوی خواجہ سرا سے رابطہ کیا اور پھر اس سے دوستی کرلی اور اسے پاکستان آنے کا کہا۔

 

 

لڑکی ظاہر کرکے نکاح۔

 

 

ملزم سے دوستی کے جھانسے میں آنے کے بعد آسٹریلوی خواجہ سرا اس دوران عثمان سے ملنے کے لیے آسٹریلیا سے دو مرتبہ پاکستان آیا، جس کے دوران ملزم نے جعل سازی سے خواجہ سرا کو لڑکی ظاہر کرکے نکاح پڑھوا لیا۔

 

 

4 کروڑ ہتھیا لیے، قید کیے رکھا۔

 

 

شادی کے جھانسے کے بعد ملزم عثمان اور اس کے ساتھیوں نے خواجہ سرا پر دباؤ ڈال کر اس سے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی، لیکن جب خواجہ سرا نے واپس آسٹریلیا جانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے زبردستی روک لیا اور قید کر لیا۔

 

 

آسٹریلیا کے ویزوں کا مطالبہ۔

 

 

رقم ہتھیانے کے بعد قید کیے جانے کے دوران ملزمان نے اس آسٹریلوی شہری کو رہا کرنے اور واپس بھیجنے کے عوض مزید رقم کا مطالبہ کیا اور یہ شرط بھی رکھی کہ وہ ان کے لیے آسٹریلیا کے ویزوں کا بندوبست کرے۔

 

 

خواجہ سرا کا فرار۔

 

 

تاہم آسٹریلوی خواجہ سرا یکم جون کو مبینہ حراست سے فرار ہو کر لاہور پہنچ گیا، جہاں آسٹریلوی خواجہ سرا کی درخواست پر تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں