Sports

6 سالہ پگ جِنی لو نے دنیا کے منفرد ترین مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

6 سالہ پگ جِنی لو نے دنیا کے منفرد ترین مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
۱۴ گھنٹے پہلے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو نے 2026 کا ’دنیا کا بدصورت ترین کتا‘ کا مقابلہ جیت لیا۔

 

یہ مقابلہ اس سال اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں منفرد حلیے رکھنے والے کئی کتوں نے شرکت کی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50واں سالانہ ’ورلڈز اگلیئسٹ ڈاگ‘ مقابلہ 14 اگست کو کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں سونوما کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں منعقد ہوا۔

 

بین الاقوامی شہرت رکھنے والے اس منفرد مقابلے میں مختلف شکل و صورت کے کتوں نے شرکت کی، تاہم جِنی لو نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی کو مقابلے کے اسپانسر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

 

دوسری پوزیشن چیہواہوا اور پومیرینین کے مکس نسل کے کتے ’پنکی‘ نے حاصل کی، جسے 3 ہزار ڈالر جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے چیہواہوا مکس نسل کے کتے ’اوٹو‘ کو 2 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں