Sports
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس نےحراست میں لے لیا
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا، انہیں ہتھکڑی لگا کر پولیس سٹیشن لے جایا گیا۔
برائیڈن کارس کو پولیس اہلکار ہتھکڑیوں میں ڈربی کے ایک نائٹ کلب سے باہر لے کر گئے، کارس کے ساتھ ان کے ڈرہم ٹیم کے ساتھی میتھیو پوٹس بھی موجود تھے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید معلومات دستیاب ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ سرکاری طور پر واضح نہیں ہوا ہے کہ نائٹ کلب میں اصل جھگڑا کس بات پر ہوا، فی الحال یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ کارس نے نائٹ کلب میں کیا کیا تھا۔