انفینٹینو کو فیفا صدارتی انتخاب میں حریف کا سامنا ہوسکتا ہے،الیگزینڈر چفرین
جیانی انفینٹینو کے دوبارہ فیفا کی صدارت کے انتخاب میں حصہ لینے کی صورت میں ممکنہ طور پر ان کے مدِمقابل کوئی حریف آسکتا ہے۔
اس ضمن میں یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چفرین نے کہا ہے کہ اگر جیانی انفینٹینو دوبارہ صدارت کے لیے امیدوار بنتے ہیں تو انہیں مارچ میں ہونے والے انتخاب میں ممکنہ طور پر کسی حریف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے خود صدارت کا امیدوار بننے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوئیفا میں اپنے کام سے مطمئن ہیں اور فیفا کی صدارت میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کو عالمی فٹبال برادری، شائقین اور کھلاڑیوں میں اپنے منصوبوں کے باعث مخالفت کا سامنا ہے اور اگر وہ دوبارہ انتخاب لڑتے ہیں تو ان کے مقابلے میں امیدوار سامنے آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب انفینٹینو کی جانب سے ابھی باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ اگلے صدارتی انتخاب میں دوبارہ امیدوار ہوں گے۔