فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد ایران پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، جبکہ وہ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔