World

اسرائیلی ربی کا فلسطینیوں کے وجود سے انکار

اسرائیلی ربی کا فلسطینیوں کے وجود سے انکار
۵ گھنٹے پہلے

اسرائیلی ربی نے فلسطینی قوم کے وجود سے انکار کرتے ہوئے غزہ سمیت تمام فلسطین کو اسرائیلی سرزمین قرار دے دیا۔

 

اشتعال انگیز بیان میں اسرائیل کے چیف ربی ڈیوڈ یوسف نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نہ تھی نہ ہے، اس سرزمین پر ان کا کوئی حق نہیں۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے شہر یہودیوں کے ہیں، غزہ تباہ ہوگا اور یہاں یہودی قوم بسے گی۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں