Entertainment

گووندا کی اہلیہ نےشوہر کوانسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا

گووندا کی اہلیہ نےشوہر  کوانسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا
۱ منٹ پہلے

بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر کے ایک اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلقات پر انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اب دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کر رہے اور ان کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

 

اس سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھل کر بیانات دیے تھے، تاہم سنیتا کی جانب سے طلاق کا مقدمہ واپس لینے کے بعد ان کے اختلافات ختم ہونے کا امکان تھا۔

 

لیکن اب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس نئی پیش رفت نے ایک بار پھر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 

سنیتا آہوجا نے حال ہی میں گووندا اور ان کی گرل فرینڈ کومل رانی سوارنکر کے حوالے سے نئے دعوے بھی کیے ہیں۔ اگرچہ اس وقت سنیتا اور گووندا ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کر رہے، لیکن بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں