Entertainment
غیر اخلاقی رقص ،پنجاب میں 8 سٹیج اداکاراؤں پر پابندی
پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں کے الزام میں 8 سٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ان اداکاراؤں پر اسٹیج پرفارمنس کے دوران فحش ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسٹیج اداکاراؤں کے خلاف فحش ڈانس اور نامناسب اشاروں کے الزام میں 1 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی 1 ماہ تک تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔