Entertainment
نصرت فتح علی کی قبر پر قوالی پڑھنے پر کوئی افسوس نہیں،راحت فتح علی
گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر قوالی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس عمل پر کوئی افسوس نہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہماری روایات سے واقف نہیں، وہ اس عمل پر تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی میراث اور روایت پر عمل کرتے ہیں، یہ ہمارے خاندان کی 100 سال پرانی روایت ہے۔ میں نے بھی اپنی خاندانی روایت پر عمل کیا اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم قبر کے کناروں پر کھڑے ہو کر قوالی پڑھ رہے تھے اور اس دوران مکمل احترام کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میرے اپنے کسی عزیز نے بھی میرے خلاف اتنی باتیں کیں۔
گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ قوالی سے قبل قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔