Pakistan
سرگودھا میں بچوں سے مبینہ زیادتی ،ان کی ویڈیوز بنانے کا واقعہ
سرگودھا میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ 2 بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بچوں نے بتایا ہے کہ ملزمان زیادتی کی ویڈیوز بناتے تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔