World
ایران پر نئی امریکی پابندیاں،اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے،چین
ایران پر نئی پابندیوں کے امریکی اعلان کے بعد چین نے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین واضح کر چکا ہے کہ وہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے ضروری اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ پابندیاں مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہو سکتیں، جبکہ معاشی جنگ اور دباؤ تنازعات کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیاں عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔