World

ناروے نے روسی بحری جہاز قبضے میں لے لیا، اقدام بحری قزاقی ہے: ماسکو

ناروے نے روسی بحری جہاز قبضے میں لے لیا، اقدام بحری قزاقی ہے: ماسکو
۱۳ گھنٹے پہلے

ناروے نے یوکرینی توانائی کمپنی کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر روس کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا، ماسکو نے ناروے کے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔

 

یوکرینی توانائی کمپنی کے 4.22 ارب ڈالرز معاوضے کے دعوے پر روسی بحری جہاز قبضے میں لیا گیا ہے۔

 

گزشتہ ماہ ناروے کی عدالت نے روس کے جہاز کو ضبط کرنے کی اجازت دی تھی۔

 

روس نے 2014ء میں کریمیا کے الحاق کے دوران یوکرینی توانائی کمپنی کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

 

ہیگ کی ثالثی عدالت نے روس کو یوکرینی کمپنی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود روس نے رقم ادا نہیں کی تھی۔

 

دوسری جانب روس نے ناروے کے اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔

 

روسی وزیر الیکسی چیکونکوف کا کہنا ہے کہ ناروے میں بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں