World

فلپائن، جوڑے نے گھٹنوں تک سیلابی پانی میں کھڑے ہو کر چرچ میں شادی کرلی

فلپائن، جوڑے نے گھٹنوں تک سیلابی پانی میں کھڑے ہو کر چرچ میں شادی کرلی
۱۷ گھنٹے پہلے

فلپائن میں ایک جوڑے نے چرچ میں گھٹنوں تک   سیلابی پانی میں شادی کر لی۔

 

دارالحکومت منیلا کے سینٹ جان دی بپٹسٹ چرچ میں گھٹنوں تک سیلابی پانی بھر جانے کے باوجود لیان لیزا گالانگ نے سفید عروسی لباس زیب تن کرکے گلبرٹ چیکو سے شادی کی تقریب کی رسم ادا کی۔

 

اس موقع پر دولہے نے کہا ہے کہ ہم دونوں نے شادی کی مکمل تیاری کی تھی اور ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ گاؤن اور کوٹ بھیگ جائے گا۔

 

پادری نے مختصر تقریب میں دونوں کو میاں بیوی قرار دیا، شادی میں 15 سے بھی کم افراد شریک ہوئے تھے۔

 

چرچ انتظامیہ نے شدید سیلاب کے باعث جوڑے کو شادی مؤخر کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم نئے جوڑے نے سیلابی پانی میں ہی تقریب کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

یہ چرچ تقریباً ایک ماہ سے جزوی طور پر سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں