پنجاب،نویں کے امتحانات میں7 لاکھ 53 ہزار813 طلبہ و طالبات ناکام
پنجاب میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 میں 7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ و طالبات ناکام ہوگئے۔
پنجاب میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 میں کل 13 لاکھ 95 ہزار 475 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 6 لاکھ 41 ہزار 662 کامیاب جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ و طالبات ناکام رہے۔
سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں ناکامی کی شرح 61 فیصد رہی، جو تعلیمی صورتحال پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر تقریباً 14 لاکھ طلبہ و طالبات نے امتحانات دیے۔
مجموعی کامیابی کی شرح صرف 45.99 فیصد رہی، یعنی امتحان دینے والے نصف سے بھی زیادہ طلبہ کامیاب نہ ہو سکے۔
نو تعلیمی بورڈز میں ملتان بورڈ نے 52.11 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فیصل آباد بورڈ 51.21 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب راولپنڈی بورڈ نے 37.56 فیصد کے ساتھ سب سے کم کامیابی کی شرح ریکارڈ کی۔