Breaking News

آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
۹ گھنٹے پہلے

آزاد جموں و کشمیر کی نئی  8 رکنی کابینہ کی حلف برداری کے ساتھ ہی ریاست میں حکومت سازی کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

 

جمعہ، 4 ستمبر 2026 کو ایوانِ صدر مظفر آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے نو منتخب وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

 

حلف اٹھانے والے وزراء میں کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، عبدالرحمن آرائیں، راجہ ثاقب مجید، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، راجہ ریاست، سردار میر اکبر اور عمیر نعیم شامل ہیں۔

 

حکومت سازی کے اس اہم مرحلے کے بعد اب اگلے مرحلے میں تمام وزراء کے محکموں کی تقسیم کی جائے گی تاکہ حکومتی امور کو باقاعدہ اور فعال انداز میں چلایا جا سکے۔

 

قبل ازیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم افتخار گیلانی اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں