Breaking News

بہت سے لوگوں کی خواہش ہے عمران خان جیل سے نہ نکلیں،حلیمہ خان

بہت سے لوگوں کی خواہش ہے عمران خان جیل سے نہ نکلیں،حلیمہ خان
۱ منٹ پہلے

عمران خان کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا اور ان لوگوں کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی ہے۔

 

حلیمہ خان نے کہا کہ اب صرف تحریک انصاف کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی عدالت تو کوئی نہیں، لیکن اس کا بھی فیصلہ نہیں مانا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی جگہ نہیں لے سکتی، اگر گوہر کی جگہ کہتے تو سمجھ آتی۔

 

حلیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو خود چیئرمین شپ کا خواب دیکھ رہے ہیں، عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں