Breaking News

امریکی عوام خود کو کسی کی توپ کا چارہ نہ بنائیں: اسماعیل بقائی

امریکی عوام خود کو کسی کی توپ کا چارہ نہ بنائیں: اسماعیل بقائی
۱ منٹ پہلے

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے عوام خود سے سوال کریں کہ آپ کی زندگیوں اور ٹیکسوں سے کسی اور کی جنگ کیوں لڑی جائے؟ امریکی عوام کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو توپ کا چارہ بھی بنائے اور جنگ کا مالی بوجھ بھی آپ پر ڈالے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹوں اور بیٹیوں کو لڑنے اور جان دینے کے بدلے قرض معافی کی پیشکش کیوں کی جائے؟ امریکی ایسی جنگ کیوں لڑیں جسے اسرائیل جاری رکھنا اور مزید وسعت دینا چاہتا ہے؟

 

بقائی نے کہا کہ امریکی عوام کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو ایسی جنگ میں گھسیٹے جو آپ کا انتخاب نہیں، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو توپ کا چارہ بنائے اور جنگ کا مالی بوجھ بھی آپ پر ڈالے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو اپنی غیرقانونی اور من پسند جنگ کے لیے استعمال کرے، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو کرائے کا جنگجو بنا دے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں