World

حساس معلومات افشا ہونے پر 50 امریکی فوجی افسران و اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ

حساس معلومات افشا ہونے پر 50 امریکی فوجی افسران و اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ
۱ منٹ پہلے

ایران جنگ کے دوران امریکی فوج کی حساس معلومات میڈیا کو افشا ہونے کی تحقیقات کے لیے امریکی حکام نے تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ کیے ہیں۔

 

پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف سے وابستہ اہلکاروں سے اس حوالے سے اگست میں پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے پولی گراف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

 

تحقیقات کا بنیادی مرکز طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز سمیت اہم امریکی جنگی ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات کا میڈیا یا دیگر پلیٹ فارمز پر لیک ہونا تھا۔

 

تاہم کسی بھی اہلکار کے بارے میں ایسا نتیجہ سامنے نہیں آیا جس سے مبینہ لیک کے ذمہ دار شخص کی واضح شناخت ہوسکے۔

 

امریکی محکمہ دفاع نے مخصوص اہلکاروں یا تحقیقات کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم حساس اور خفیہ معلومات کے افشا کو قومی سلامتی کے لیے انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں