World

جارجیا میلونی کی حکومت نے اٹلی میں طویل ترین حکومت کا ریکارڈ قائم کر لیا

جارجیا میلونی کی حکومت نے اٹلی میں طویل ترین حکومت کا ریکارڈ قائم کر لیا
۱۷ گھنٹے پہلے

اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی حکومت نے جنگِ عظیم دوم کے بعد ملک میں مسلسل سب سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔

 

جارجیا میلونی کی حکومت 1412 دن مکمل کرکے سابق وزیرِ اعظم سِلویو برلسکونی کی مسلسل حکومت کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

 

اٹلی میں گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران سیاسی عدم استحکام کے باعث 68 حکومتیں بن چکی ہیں۔ جارجیا میلونی کے حامی اس کامیابی کو سیاسی استحکام کی علامت قرار دے رہے ہیں، جبکہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا طویل عرصے تک قائم رہنا لازماً سیاسی استحکام کی نشاندہی نہیں کرتا۔

 

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجزیہ کاروں کے مطابق میلونی حکومت کو 2018 کے انتخابی قانون اور دائیں بازو کے اتحاد کی پارلیمانی اکثریت سے فائدہ ہوا، جبکہ اقتدار برقرار رکھنے کے لیے حکمراں جماعت نے اپنے کئی انتخابی وعدوں پر سمجھوتہ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں