Breaking News

امریکا کا جزیرہ خارگ کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر میزائل حملہ

امریکا کا جزیرہ خارگ کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر میزائل حملہ
۱۶ گھنٹے پہلے

امریکہ نے جزیرہ خارگ کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاز کو خلیجِ فارس میں ایرانی تیل کی برآمدات کے اہم مرکز جزیرہ خارگ سے تقریباً 6 میل کے فاصلے پر 4 امریکی میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 

تسنیم نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور جہاز کا عملہ وہاں سے نکل رہا تھا۔

 

ایرانی حکام نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ جزیرہ خارگ ”ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے۔

 

ایرانی حکام اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ اگر جزیرہ خارگ پر حملہ کیا گیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں