Sports
دورۂ کوریا، پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلے میچ میں کامیابی
کوریا میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلی فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔
میچ میں مقررہ وقت تک دونوں جانب سے پانچ پانچ گول ہوئے، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹس پر پاکستانی ٹیم کامیاب رہی۔
سیریز کے بقیہ دو میچز کے دوران پاکستانی ٹیم ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے الگ سے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔