Entertainment

ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات شروع

ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات شروع
۲۳ منٹ پہلے

ٹک ٹاکر ارشم نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا، ابھی تک یہ گتھی نہیں سلجھ سکی، تاہم لاہور پولیس نے اب ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے، تاہم اب تفتیش کا رخ قتل کی طرف بھی موڑ دیا گیا ہے۔

 

ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلام پورہ میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ارشم نے ایک نجی اکیڈمی کے استاد اکرم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا۔

 

شوہر اکرم کے خلاف ارشم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم اور اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو پریشان کرتے تھے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشم کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں